مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔ حکمت 26
(٢٤) وَ مِنْ خُطْبَةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ
خطبہ (۲۴)
وَلَعَمْرِیْ مَا عَلَیَّ مِنْ قِتَالِ مَنْ خَالَفَ الْحَقَّ، وَ خَابَطَ الْغَیَّ مِنْ اِدْهَانٍ وَ لَاۤ اِیْهَانٍ، فَاتَّقُوا اللهَ عِبَادَ اللهِ، وَ فِرُّوْا اِلَى اللهِ مِنَ اللهِ وَ امْضُوْا فِی الَّذِیْ نَهَجَهٗ لَكُمْ، وَ قُوْمُوْا بِمَا عَصَبَهٗ بِكُمْ، فَعَلِیٌّ ضَامِنٌ لِّفَلْجِكُمْ اٰجِلًا، اِنْ لَمْ تُمْنَحُوْهُ عَاجِلًا.
مجھے اپنی زندگی کی قسم! میں حق کے خلاف چلنے والوں اور گمراہی میں بھٹکنے والوں سے جنگ میں کسی قسم کی رُو رعایت اور سستی نہیں کروں گا۔ اللہ کے بندو! اللہ سے ڈرو اور اس کے غضب سے بھاگ کر اس کے دامن رحمت میں پناہ لو، اللہ کی دکھائی ہوئی راہ پر چلو اور اس کے عائد کردہ احکام کو بجالاؤ (اگر ایسا ہو تو) علیؑ تمہاری نجات اخروی کا ضامن ہے، اگرچہ دنیوی کامرانی تمہیں حاصل نہ ہو۔