ہمارا ایک حق ہے اگر وہ ہمیں دیا گیا تو ہم لے لینگے، ورنہ ہم اونٹ کے پیچھے والے پٹھوں پر سوار ہوں گے۔ اگرچہ شب روی طویل ہو۔ حکمت 21
(١٥٧) وَ مِنْ خُطْبَةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ
خطبہ (۱۵۷)
وَ لَقَدْ اَحْسَنْتُ جِوَارَكُمْ، وَ اَحَطْتُ بِجُهْدِی مِنْ وَّرَآئِكُمْ، وَ اَعْتَقْتُكُمْ مِنْ رِّبَقِ الذُّلِّ، وَ حَلَقِ الضَّیْمِ، شُكْرًا مِّنِّیْ لِلْبِرِّ الْقَلِیْلِ، وَ اِطْرَاقًا عَمَّاۤ اَدْرَكَهُ الْبَصَرُ، وَ شَهِدَهُ الْبَدَنُ، مِنَ الْمُنْكَرِ الْكَثِیْرِ.
میں تمہارا اچھا ہمسایہ بن کر رہا اور اپنی طاقت بھر تمہاری نگہداشت و حفاظت کرتا رہا اور تمہیں ذلت کے پھندوں اور ظلم کے بندھنوں سے آزاد کیا۔ (یہ صرف) تمہاری تھوڑی سی بھلائی کا شکریہ ادا کرنے اور تمہاری بہت سی ایسی برائیوں سے چشم پوشی برتنے کیلئے کہ جو میری آنکھوں کے سامنے اور میری موجودگی میں ہوتی تھیں۔