جب تم پرسلام کیا جائے تو اس سے اچھے طریقہ سے جواب دو، اگرچہ اس صورت میں بھی فضیلت پہل کرنے والے ہی کیلئے ہو گی۔ حکمت 62
(٤٦٧) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۶۷)
فِیْ كَلَامٍ لَّهٗ ؑ:
ایک کلام کے ضمن میں آپؑ نے فرمایا:
وَ وَلِیَهُمْ وَالٍ فَاَقَامَ وَ اسْتَقَامَ، حَتّٰى ضَرَبَ الدِّیْنُ بِجِرَانِهٖ.
لوگوں کے امور کا ایک حاکم و فرماں روا ذمہ دار ہوا جو سیدھے راستے پر چلا اور دوسروں کو اس راہ پر لگایا۔ یہاں تک کہ دین نے اپنا سینہ ٹیک دیا۔

