لوگوں میں بہت درماندہ وہ ہے جو اپنی عمر میں کچھ بھائی اپنے لئے نہ حاصل کرسکے، اور اس سے بھی زیادہ درماندہ وہ ہے جو پاکر اسے کھو دے۔ حکمت 11
(٤٣٥) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۳۵)
مَا كَانَ اللهُ لِیَفْتَحَ عَلٰى عَبْدٍۭ بَابَ الشُّكْرِ وَ یُغْلِقَ عَنْهُ بَابَ الزِّیَادَةِ، وَ لَا لِیَفْتَحَ عَلٰى عَبْدٍۭ بَابَ الدُّعَآءِ وَ یُغْلِقَ عَنْهُ بَابَ الْاِجَابَةِ، وَ لَا لِیَفْتَحَ لِعَبْدٍۭ بَابَ التَّوْبَةِ وَ یُغْلِقَ عَنْهُ بَابَ الْمَغْفِرَةِ.
ایسا نہیں کہ اللہ کسی بندے کیلئے شکر کا دروازہ کھولے اور (نعمتوں کی) افزائش کا دروازہ بند کر دے، اور کسی بندے کیلئے دُعا کا دروازہ کھولے اور درِ قبولیت کو اس کیلئے بند رکھے، اور کسی بندے کیلئے تو بہ کا دروازہ کھولے اور مغفرت کا دروازہ اس کیلئے بند کر دے۔

