جوچیز شمار میں آئے اسے ختم ہونا چاہیے اور جسے آنا چاہیے وہ آکر رہے گا۔ حکمت 75
(٤٢٦) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۲۶)
لَا یَنْۢبَغِیْ لِلْعَبْدِ اَنْ یَّثِقَ بِخَصْلَتَیْنِ: الْعَافِیَةِ وَ الْغِنٰى: بَیْنَا تَرَاهُ مُعَافًى اِذْ سَقِمَ، وَ بَیْنَا تَرَاهُ غَنِیًّا اِذِ افْتَقَرَ.
کسی بندے کیلئے مناسب نہیں کہ وہ دو چیزوں پر بھروسا کرے: ایک صحت اور دوسرے دولت، کیونکہ ابھی تم کسی کو تندرست دیکھ رہے تھے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بیمار پڑ جاتا ہے اور ابھی تم اسے دولتمند دیکھ رہے تھے کہ فقیر و نادار ہو جاتا ہے۔

