ہر فتنہ میں پڑ جانے والا قابل عتاب نہیں ہوتا۔ حکمت 14
(٤٢٤) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۲۴)
اَلْحِلْمُ غِطَآءٌ سَاتِرٌ، وَ الْعَقْلُ حُسَامٌ قَاطِعٌ، فَاسْتُرْ خَلَلَ خُلُقِكَ بِحِلْمِكَ، وَ قَاتِلْ هَوَاكَ بِعَقْلِكَ.
حلم و تحمل ڈھانکنے والا پردہ اور عقل کاٹنے والی تلوار ہے۔ لہٰذا اپنے اخلاق کے کمزور پہلو کو حلم و بردباری سے چھپاؤ اور اپنی عقل سے خواہشِ نفسانی کا مقابلہ کرو۔

