بے وقوف کا دل اس کے منہ میں ہے اور عقلمند کی زبان اس کے دل میں ہے۔ حکمت 41
(٤١٤) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۴۱۴)
وَ فِیْ خَبَرٍ اٰخَرَ اَنَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ قَالَ لِلْاَشْعَثِ بْنِ قَیْسٍ مُعَزَّیًا:
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپؑ نے اشعث ابن قیس کو تعزیت دیتے ہوئے فرمایا:
اِنْ صَبَرْتَ صَبْرَ الْاَكَارِمِ، وَ اِلَّا سَلَوْتَ سُلُوَّ الْبَهَآئِمِ.
اگر بزرگوں کی طرح تم نے صبر کیا تو خیر، ورنہ چوپاؤں کی طرح ایک دن بھول جاؤ گے۔

