زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اسے کھلا چھوڑ دیا جائے تو پھاڑ کھائے۔ حکمت 60
(٣٩٣) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۹۳)
خُذْ مِنَ الدُّنْیَا مَاۤ اَتَاكَ، وَ تَوَلَّ عَمَّا تَوَلّٰى عَنْكَ، فَاِنْ اَنْتَ لَمْ تَفْعَلْ فَاَجْمِلْ فِی الطَّلَبِ.
جو دنیا سے تمہیں حاصل ہوا اسے لے لو اور جو چیز رخ پھیر لے اس سے منہ موڑے رہو۔ اور اگر ایسا نہ کر سکو تو پھر تحصیل و طلب میں میانہ روی اختیار کرو۔

