خوشا نصیب اس کے جس نے آخرت کو یاد رکھا، حساب و کتاب کیلئے عمل کیا، ضرورت بھر پر قناعت کی اور اللہ سے راضی و خوشنود رہا۔ حکمت 44
(٣٨٨) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۸۸)
اَلَا وَ اِنَّ مِنَ الْبَلَآءِ الْفَاقَةَ، وَ اَشَدُّ مِنَ الْفَاقَةِ مَرَضُ الْبَدَنِ، وَ اَشدُّ مِنْ مَّرَضِ الْبَدَنِ مَرَضُ الْقَلْبِ.
اس بات کو جانے رہو کہ فقر و فاقہ ایک مصیبت ہے، اور فقر سے زیادہ سخت جسمانی امراض ہیں، اور جسمانی امراض سے زیادہ سخت دل کا روگ ہے۔
اَلَا وَ اِنَّ مِنَ النِّعَمِ سَعَةَ الْمَالِ، وَ اَفْضَلُ مِن سَعَةِ الْمَالِ صِحَّةُ الْبَدَنِ، وَ اَفْضَلُ مِنْ صِحَّةِ الْبَدَنِ تَقْوَى الْقَلْبِ.
یاد رکھو کہ مال کی فراوانی ایک نعمت ہے، اور مال کی فراوانی سے بہتر صحتِ بدن ہے، اور صحتِ بدن سے بہتر دل کی پرہیزگاری ہے۔

