کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے، اور دور اندیشی فکر و تدبر کو کام میں لانے سے، اور تدبر بھیدوں کو چھپاکر رکھنے سے۔ حکمت 48
(٣٨٥) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۸۵)
مِنْ هَوَانِ الدُّنْیَا عَلَى اللهِ اَنَّهٗ لَا یُعْصٰۤى اِلَّا فِیْهَا، وَ لَا یُنَالُ مَا عِنْدَهٗۤ اِلَّا بِتَرْكِهَا.
اللہ کے نزدیک دنیا کی حقارت کیلئے یہی بہت ہے کہ اللہ کی معصیت ہوتی ہے تو اس میں، اور اس کے یہاں کی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں تو اسے چھوڑنے سے۔

