حکمت جب تک منافق (کی زبان) سے نکل کر مومن کے سینہ میں پہنچ کر دوسر ی حکمتوں کے ساتھ بہل نہیں جاتی، تڑپتی رہتی ہے۔ حکمت 79
(٣٨٢) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۸۲)
لَا تَقُلْ مَا لَا تَعْلَمُ، بَلْ لَّا تَقُلْ كُلَّ مَا تَعْلَمُ، فَاِنَّ اللهَ قَدْ فَرَضَ عَلٰى جَوَارِحِكَ كُلِّهَا فَرَآئِضَ یَحْتَجُّ بِهَا عَلَیْكَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ.
جو نہیں جانتے اسے نہ کہو، بلکہ جو جانتے ہو وہ بھی سب کا سب نہ کہو۔ کیونکہ اللہ سبحانہ نے تمہارے تمام اعضاء پر کچھ فرائض عائد کئے ہیں جن کے ذریعہ قیامت کے دن تم پر حجت لائے گا۔

