جس کی زبان پر کبھی یہ جملہ نہ آئے کہ: ’’میں نہیں جانتا‘‘ تو وہ چوٹ کھانے کی جگہو ں پر چوٹ کھا کر رہتا ہے۔ حکمت 85
(٣٠٢) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۳۰۲)
مَا الْمُبْتَلَى الَّذِیْ قَدِ اشْتَدَّ بِهِ الْبَلَآءُ، بِاَحْوَجَ اِلَى الدُّعَآءِ مِنَ الْمُعَافَى الَّذِیْ لَا یَامَنُ الْبَلَآءَ!.
ایسا شخص جو سختی و مصیبت میں مبتلا ہو جتنا محتاجِ دُعا ہے اس سے کم وہ محتاج نہیں ہے کہ جو اس وقت خیر و عافیت سے ہے مگر اندیشہ ہے کہ نہ جانے کب مصیبت آ جائے۔

