جب تم (دنیا کو) پیٹھ دکھا رہے ہو اور موت تمہاری طرف رخ کئے ہوئے بڑھ رہی ہے تو پھر ملاقات میں دیر کیسی؟ حکمت 28
(٢٦٨) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۶۸)
اَحْبِبْ حَبِیْبَكَ هَوْنًا مَّا، عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ بَغِیْضَكَ یَوْمًا مَّا، وَ اَبْغِضْ بَغِیْضَكَ هَوْنًا مَّا، عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ حَبِیْبَكَ یَوْمًا مَّا.
اپنے دوست سے بس ایک حد تک محبت کرو، کیونکہ شاید کسی دن وہ تمہارا دشمن ہو جائے، اور دشمن کی دشمنی بس ایک حد میں رکھو، ہو سکتا ہے کہ کسی دن وہ تمہارا دوست ہو جائے۔

