بوڑھے کی رائے مجھے جوان کے خطرہ میں ڈٹے رہنے سے زیادہ پسند ہے۔ حکمت 86
(٢٦٧) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۶۷)
یَا ابْنَ اٰدَمَ! لَا تَحْمِلْ هَمَّ یَوْمِكَ الَّذِیْ لَمْ یَاْتِكَ عَلٰى یَوْمِكَ الَّذِیْ قَدْ اَتَاكَ، فَاِنَّهٗ اِنْ یَّكُ مِنْ عُمُرِكَ یَاْتِ اللهُ فِیْهِ بِرِزْقِكَ.
اے فرزند آدم! اس دن کی فکر کا بار جو ابھی آیا نہیں آج کے اپنے دن پر نہ ڈال کہ جو آ چکا ہے۔ اس لئے کہ اگر ایک دن بھی تیری عمر کا باقی ہو گا تو اللہ تیرا رزق تجھ تک پہنچائے گا۔

