یہ دل بھی اسی طرح اکتا جاتے ہیں جس طرح بدن اکتا جاتے ہیں، لہٰذا (جب ایسا ہو تو) ان کیلئے لطیف حکیمانہ نکات تلاش کرو۔ حکمت 91
(٢٦) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۶)
اِمْشِ بِدَآئِكَ مَا مَشٰى بِكَ.
مرض میں جب تک ہمت ساتھ دے چلتے پھرتے رہو۔
مقصد یہ ہے کہ جب تک مرض شدت اختیار نہ کرے اسے اہمیت نہ دینا چاہیے، کیونکہ اہمیت دینے سے طبیعت احساسِ مرض سے متاثر ہو کر اس کے اضافہ کا باعث ہو جایا کرتی ہے۔ اس لئے چلتے پھرتے رہنا اور اپنے کو صحت مند تصور کرنا تحلیل مرض کے علاوہ طبیعت کی قوتِ مدافعت کو مضمحل ہونے نہیں دیتا اور اس کی قوت معنوی کو برقرار رکھتا ہے، اور قوت معنوی چھوٹے موٹے مرض کو خود ہی دبا دیا کرتی ہے، بشرطیکہ مرض کے وہم میں مبتلا ہو کر اسے سپرانداختہ ہونے پر مجبور نہ کر دیا جائے۔

