اگر حسب ِمنشا تمہارا کام نہ بن سکے تو پھر جس حالت میں ہو مگن رہو۔ حکمت 69
(٢٤٤) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۴۴)
اِنَّ لِلّٰهِ فِیْ كُلِّ نِعْمَةٍ حَقًّا، فَمَنْ اَدَّاهُ زَادَهٗ مِنْهَا، وَ مَنْ قَصَّرَ عَنْهُ خَاطَرَ بِزَوَالِ نِعْمَتِهٖ.
بے شک اللہ تعالیٰ کیلئے ہر نعمت میں ایک حق ہے، تو جو اس حق کو ادا کرتا ہے اللہ اس کیلئے نعمت کو اور بڑھاتا ہے، اور جو کوتاہی کرتا ہے وہ موجودہ نعمت کو بھی خطرہ میں ڈالتا ہے۔

