جو شخص لوگوں کے بار ے میں جھٹ سے ایسی باتیں کہہ دیتا ہے جو انہیں ناگوار گزریں تو پھر وہ اس کیلئے ایسی باتیں کہتے ہیں کہ جنہیں وہ جانتے نہیں۔ حکمت 35
(٢٣١) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۳۱)
فِیْ قَوْلِہٖ تَعَالٰى: ﴿اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ﴾:
خداوند عالم کے ارشاد کے متعلق کہ: ’’اللہ تمہیں عدل و احسان کا حکم دیتا ہے‘‘، فرمایا:
اَلْعَدْلُ الْاِنْصَافُ، وَ الْاِحْسَانُ التَّفَضُّلُ.
’’عدل‘‘ انصاف ہے اور ’’احسان‘‘ لطف و کرم۔

