نیک کام کر نے والا خود اس کام سے بہتر اور برائی کا مرتکب ہونے والا خود اس برائی سے بدتر ہے۔ حکمت 32
(٢١٠) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۱۰)
اِتَّقُوا اللهَ تَقِیَّةَ مَنْ شَمَّرَ تَجْرِیْدًا، وَ جَدَّ تَشْمِیْرًا، وَ كَمَّشَ فِیْ مَهَلٍ، وَ بَادَرَ عَنْ وَّجَلٍ، وَ نَظَرَ فِیْ كَرَّةِ الْمَوْئِلِ، وَ عَاقِبَةِ الْمَصْدَرِ، وَ مَغَبَّةِ الْمَرْجِعِ.
اللہ سے ڈرو اس شخص کے ڈرنے کے مانند جس نے دنیا کی وابستگیوں کو چھوڑ کر دامن گردان لیا، اور دامن گردان کر کوشش میں لگ گیا، اور اچھائیوں کیلئے اس وقفۂ حیات میں تیز گامی کے ساتھ چلا، اور خطروں کے پیش نظر اس نے نیکیوں کی طرف قدم بڑھایا، اور اپنی قرار گاہ اور اپنے اعمال کے نتیجہ اور انجام کار کی منزل پر نظر رکھی۔

