جب تم (دنیا کو) پیٹھ دکھا رہے ہو اور موت تمہاری طرف رخ کئے ہوئے بڑھ رہی ہے تو پھر ملاقات میں دیر کیسی؟ حکمت 28
(٢٠٣) وَ قَالَ عَلَیْهِ السَّلَامُ
(۲۰۳)
اَیُّهَا النَّاسُ! اتَّقُوا اللهَ الَّذِیْۤ اِنْ قُلْتُمْ سَمِـعَ، وَ اِنْ اَضْمَرْتُمْ عَلِمَ، وَ بَادِرُوا الْمَوْتَ الَّذِیْۤ اِنْ هَرَبْتُمْ مِنْہُ اَدْرَكَكُمْ، وَ اِنْ اَقَمْتُمْ اَخَذَكُمْ، وَ اِنْ نَسِیْتُمُوْهُ ذَكَرَكُمْ.
اے لوگو! اس اللہ سے ڈرو کہ اگر تم کچھ کہو تو وہ سنتا ہے اور دل میں چھپا کر رکھو تو وہ جان لیتا ہے۔ اس موت کی طرف بڑھنے کا سرو سامان کرو کہ جس سے بھاگے تو وہ تمہیں پالے گی اور اگر ٹھہرے تو وہ تمہیں گرفت میں لے لے گی اور اگر تم اسے بھول بھی جاؤ تو وہ تمہیں یاد رکھے گی۔

