زمانہ جسموں کو کہنہ و بوسیدہ اور آرزوؤں کو تر و تازہ کرتا ہے، موت کو قریب اور آرزوؤں کو دور کرتا ہے۔ حکمت 72
(٨) وَ فِیْ حَدِیْثِہٖ عَلَیْهِ السَّلَامُ
[۸]
کَالْیَاسِرِالْفَالِجِ یَنْتَظِرُ اَوَّلَ فَوْزَةٍ مِّنْ قِدَاحِہٖ.
وہ اس یاسر فالج کے مانند ہے جو جوئے کے تیروں کا پانسہ پھینک کر پہلے ہی داؤں میں کامیابی کا متوقع ہوتا ہے۔
اَلْیَاسِرُوْنَ: هُمُ الَّذِیْنَ یَتَضَارَبُوْنَ بِالْقِدَاحِ عَلَی الْجَزُوْرِ، وَ الْفَالِجُ: الْقَاهِرُ الْغَالِبُ، یُقَالُ: قَدْ فَلَجَ عَلَیْهِمْ وَ فَلَجَهُمْ. وَ قَالَ الرَّاجِزُ:
(سیّد رضیؒ کہتے ہیں کہ:) ’’یاسرون ‘‘ وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جو نحر کی ہوئی اونٹنی پر جوئے کے تیروں کا پانسہ پھینکتے ہیں اور ’’فالج‘‘ کے معنی جیتنے والے کے ہیں۔ یوں کہا جاتا ہے: «قَدْ فَلَجَعَلَیْهِمْ وَ فَلَجَهُمْ» (وہ ان پر غالب ہوا)۔ چنانچہ مشہور رجز نظم کرنے والے شاعر کا قول ہے:
لَمَّا رَاَیْتُ فَالِجًا قَدْ فَلَجَا
جب میں نے کسی ’’فالج‘‘ کو دیکھا کہ اس نے فلج حاصل کی۔

